Home » , » چترال:چیک پوسٹ پر حملہ، 24 اہلکار ہلاک Chitral: check post attacked, 24 killed

چترال:چیک پوسٹ پر حملہ، 24 اہلکار ہلاک Chitral: check post attacked, 24 killed

چترال:چیک پوسٹ پر حملہ، 24 اہلکار ہلاک

چترال میں ایسا حملہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شمالی ضلع چترال میں حکام کا کہنا ہے کہ مُسلح شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کر کے چوبیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

ایک پولیس اہلکار عالم پناہ کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں چار پولیس اہلکار، پانچ بارڈر پولیس کے اہلکار اور چترال سکاؤٹس کے پندرہ اہلکار شامل ہیں۔ جوابی کاروائی میں شدت پسندوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔

اہلکار کا کہنا ہے کہ حملہ میں اس کمرے میں آگ لگ گئی جہاں اسلحہ ذخیرہ کیا گیا تھا جس کے باعث کئی سکاؤٹس جل کر ہلاک ہوگئے۔

چترال پولیس کے اہلکار نے بی بی سی کے نامہ نگار دلاورخان وزیر کو بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات تحصیل دروش کے علاقے آروندو میں افغان سرحد کے قریب پیش آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان سرحد کے قریب بارڈر پولیس کی ایک چیک پوسٹ پر مُسلح شدت پسندوں نے حملہ کیا اور حملہ آوروں کی تعداد ایک درجن سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ بعد میں مُسلح شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں جس میں شدت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے لیکن اب تک ان کی تعداد معلوم نہیں ہوئی ہے۔

اہلکار کا کہنا تھا کہ مُسلح شدت پسند افغان طالبان معلوم ہورہے تھے جو اس واقعہ کے بعد سرحد پار چلے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد سکاؤٹس فورس اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔

پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ اغواء کار ریٹائرڈ کرنل کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔البتہ پولیس نے قریبی علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی شروع کی ہے۔

چترال میں شدت پسندوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے اور اس سے پہلے سوات اور قبائلی علاقوں میں چیک پوسٹوں پر کئی بار حملے ہوچکے ہیں جن میں درجنوں اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ لیکن چترال کو ایک پُرامن علاقہ سمھجاتا تھا۔

ریٹائرڈ کرنل کا اغواء اور قتل

کوہاٹ میں نامعلوم مُسلح شدت پسندوں نے ایک ریٹائرڈ کرنل کو اغواء کے بعد ہلاک کردیا ہے۔ جبکہ اغواء کاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگیا ہے۔

پولیس اہلکار محمد صدیق نے بی بی سی کو بتایا کہ ڈیفینس کے علاقے میں ریٹائرڈ کرنل شکیل فجر کی نماز پڑھ کر گھر واپس جارہے تھے کہ گھر کے قریب سے نامعلوم مُسلح افراد نے انہیں اغواء کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد پولیس نے اغواء کاروں کا پیچھا کیا تو انہوں نے پولیس پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔

پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ اغواء کار ریٹائرڈ کرنل کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔البتہ پولیس نے قریبی علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی شروع کی ہے۔

Share this article :

Advertise

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2013. Daily update Artical & Latest News - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
Proudly powered by Blogger