Home » , » israeli threat

israeli threat


روس کے وزیر خارجہ نے خبر دار کیا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی ایک بہت بڑی غلطی ہو گی جس کے انتہائی غیر متوقع نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
سر۔ی لاروف ایران کے جوہری معاملے کو حل کرنے کا واحد راستہ سفارت کاری کا ہے میزائل حملوں کا نہیں۔
روس کے وزیر خارجہ کی طرف سے یہ بیان اسرائیل صدر شمعون پیریز کی طرف سے یہ دھمکی دیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے کہ ایران پر حملے کے امکانات بڑھتے جا رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے ادارے آئی اے ای اے کی طرف سے اس ہفتے یہ اعلان کیے جانے کی توقع ہے کہ ایران خفیہ طور پر جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت حاصل کر رہا ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی اے ای اے کی رپورٹ رواں ہفتے منگل یا بدھ کو سامنے آنے والی ہے جس میں ایسے ثبوت پیش کیے جائیں گےجن کو ایران کے لیے جھٹلانہ ممکن نہیں ہو گا۔
ایران نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد اور شہری ضروریات پوری کرنے کے لیے سستی بجلی پیدا کرنا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر ولائتی نے کہا الزام لگایا ہے کہ ایران کے خلاف ثبوت گھڑے جا رہے ہیں اور یہ ایران کو بدنام کرنے کی امریکی مہم کا حصہ ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔
روسی وزیر خارجہ سے اسرائیل کے صدر کی ایران پر حملے کی دھمکی کے بارے میں جب پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ’ہمارا موقف اس سلسلے میں بہت واضح ہے کہ یہ بہت بڑی اور خطرناک غلطی ہو گی۔‘
سرگی لاروف نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں خدشات کو دور کرنے کا واحد ذریعہ ایسے حالات پیدا کرنا ہے جس میں ایران کے ساتھ چھ بڑی طاقتوں جن میں روس شامل ہے مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے۔ چھ ملکی مذاکرات کا سلسلہ گزشتہ سال دسمبر میں منقطع ہو گیا تھا۔
شمون پیریز نے کہاایک اسرائیل اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملہ کا فیصلہ تو نہیں کیا گیا ہے لیکن عام تاثر یہ ہی ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کے قریب تر ہوتا جا رہا ہے۔
انہوں نے ایرانی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تمام ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کی نظریں گھڑی پر ہیں اور وہ اپنے رہنماوں کو خبردار کر رہی ہیں کہ اب زیادہ وقت باقی نہیں رہ گیا۔
سفارت کار خفیہ طور اخبارنویسوں کو آئی اے ای اے کی ایران کے جوہری پروگرام پر سہ ماہی رپورٹ کے مندرجات کے بارے میں آگاہ کر رہے ہیں۔
Share this article :

Advertise

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2013. Daily update Artical & Latest News - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
Proudly powered by Blogger