بیجنگ
… حکومت پنجاب اور چائنا انرجی انجینئرنگ کمپنی نے کوئلے سے بجلی پیدا
کرنے کے درمیانے درجے کا پلانٹ لگانے کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر
دیئے۔ چین کے دورے پر گئے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بیجنگ میں
مختلف سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے سربراہوں اور انڈر گراوٴنڈ میٹرو
حکام نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی بحران کے
خاتمے کیلئے چینی سرمایہ کاروں کا تعاون سفارتی تعلقات میں مزید مضبوطی کا
باعث بنے گا، شعبہ توانائی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو تمام سہولیات اور
تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت سولر سسٹم نصب
کرنے کیلئے چینی سرمایہ کاروں کو نہایت آسان شرائط پر اراضی فراہم کرے گی ۔
چینی ماہرین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جدید ترین ٹرانسپوٹ سسٹم چلانے
کیلئے وہ ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں ۔
کوئلے سے بجلی :حکومت پنجاب اور چینی کمپنی میں ایم او یو پر دستخط
Posted by Movies
Posted on 12:51 AM
Labels:
Business