چمن…پاک
افغان سرحد پر افغان حدودمیں خودکش دھماکے میں 5افغان اہلکاروں سمیت
8افرادہلاک ہوگئے جبکہ15 افراد زخمی بھی ہیں،زخمیوں میں پانچ پاکستانی شہری
بھی ہیں۔دھماکے کے بعد چمن باب دوستی کو آمدروفت کے لئے بند
کردیاگیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور پیدل تھا۔جس نے خود کو
باب دوستی کے قریب افغان حدود میں دھماکے سے اُڑادیا۔دھماکے کے نتیجے میں
ہرطرف افراتفری مچ گئی۔ہلاک ہونے والوں میں افغان سیکیورٹی اہلکاربھی شامل
ہیں۔زخمیوں کواسپین بولدک اورچمن منتقل کیاگیاہے۔دھماکے کے بعد باب دوستی
پر دوطرفہ آمدروفت معطل کردی گئی ہے۔