چمن…پاک
افغان سرحد پر افغان حدودمیں خودکش دھماکے میں 5افغان اہلکاروں سمیت
8افرادہلاک ہوگئے جبکہ15 افراد زخمی بھی ہیں،زخمیوں میں پانچ پاکستانی شہری
بھی ہیں۔دھماکے کے بعد چمن باب دوستی کو آمدروفت کے لئے بند
کردیاگیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور پیدل تھا۔جس نے خود کو
باب دوستی کے قریب افغان حدود میں دھماکے سے اُڑادیا۔دھماکے کے نتیجے میں
ہرطرف افراتفری مچ گئی۔ہلاک ہونے والوں میں افغان سیکیورٹی اہلکاربھی شامل
ہیں۔زخمیوں کواسپین بولدک اورچمن منتقل کیاگیاہے۔دھماکے کے بعد باب دوستی
پر دوطرفہ آمدروفت معطل کردی گئی ہے۔
Geo Reports-Hajj Quota Issue-05 Jul 2013
Posted by Movies
Posted on 1:18 AM
مسجد الحرام میں توسیع کے پیش نظر حج کوٹے میں 20 فی صد کمی
کوٹے میں کمی سے پاکستان میں 36 ہزار عازمین متاثر ہوئے
کوٹے میں کمی سے پاکستان میں 36 ہزار عازمین متاثر ہوئے
Geo Reports-Hajj Quota Issue-05 Jul 2013 by GeoNews
پی سی بی کی کرکٹر دانش کنیریا پر تاحیات پابندی لگا دی
Posted by Movies
Posted on 1:01 AM
لاہور
…کاوٴنٹی کرکٹ میں میچ فکسنگ کے لئے اکسانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے دانش
کنیریا پر تاحیات پابندی عائد کردی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ اسپنر دانش
کنیریا پر تاحیات پابندی کا اعلان کرتے ہوئے اُنہیں ہر قسم کی کرکٹ سرگرمی
میں حصہ لینے سے روک دیا، دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ بورڈ محمد عامر اور
سلمان بٹ کے لئے تو نرم گوشہ رکھتی ہے لیکن ان کے لئے کوئی سپورٹ نہیں۔
کوئلے سے بجلی :حکومت پنجاب اور چینی کمپنی میں ایم او یو پر دستخط
Posted by Movies
Posted on 12:51 AM
بیجنگ
… حکومت پنجاب اور چائنا انرجی انجینئرنگ کمپنی نے کوئلے سے بجلی پیدا
کرنے کے درمیانے درجے کا پلانٹ لگانے کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر
دیئے۔ چین کے دورے پر گئے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بیجنگ میں
مختلف سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے سربراہوں اور انڈر گراوٴنڈ میٹرو
حکام نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی بحران کے
خاتمے کیلئے چینی سرمایہ کاروں کا تعاون سفارتی تعلقات میں مزید مضبوطی کا
باعث بنے گا، شعبہ توانائی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو تمام سہولیات اور
تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت سولر سسٹم نصب
کرنے کیلئے چینی سرمایہ کاروں کو نہایت آسان شرائط پر اراضی فراہم کرے گی ۔
چینی ماہرین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جدید ترین ٹرانسپوٹ سسٹم چلانے
کیلئے وہ ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں ۔
Labels:
Business