Reuters: Health News

Reuters: Health News

Twitter tweets

Hacking
Recent Movies

BLAST NEAR PAK-AFGH BOADER

چمن…پاک افغان سرحد پر افغان حدودمیں خودکش دھماکے میں 5افغان اہلکاروں سمیت 8افرادہلاک ہوگئے جبکہ15 افراد زخمی بھی ہیں،زخمیوں میں پانچ پاکستانی شہری بھی ہیں۔دھماکے کے بعد چمن باب دوستی کو آمدروفت کے لئے بند کردیاگیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور پیدل تھا۔جس نے خود کو باب دوستی کے قریب افغان حدود میں دھماکے سے اُڑادیا۔دھماکے کے نتیجے میں ہرطرف افراتفری مچ گئی۔ہلاک ہونے والوں میں افغان سیکیورٹی اہلکاربھی شامل ہیں۔زخمیوں کواسپین بولدک اورچمن منتقل کیاگیاہے۔دھماکے کے بعد باب دوستی پر دوطرفہ آمدروفت معطل کردی گئی ہے۔

Geo Reports-Hajj Quota Issue-05 Jul 2013

مسجد الحرام میں توسیع کے پیش نظر حج کوٹے میں 20 فی صد کمی
کوٹے میں کمی سے پاکستان میں 36 ہزار عازمین متاثر ہوئے

Geo Reports-Hajj Quota Issue-05 Jul 2013 by GeoNews

پی سی بی کی کرکٹر دانش کنیریا پر تاحیات پابندی لگا دی


لاہور …کاوٴنٹی کرکٹ میں میچ فکسنگ کے لئے اکسانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے دانش کنیریا پر تاحیات پابندی عائد کردی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ اسپنر دانش کنیریا پر تاحیات پابندی کا اعلان کرتے ہوئے اُنہیں ہر قسم کی کرکٹ سرگرمی میں حصہ لینے سے روک دیا، دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ بورڈ محمد عامر اور سلمان بٹ کے لئے تو نرم گوشہ رکھتی ہے لیکن ان کے لئے کوئی سپورٹ نہیں۔

کوئلے سے بجلی :حکومت پنجاب اور چینی کمپنی میں ایم او یو پر دستخط

بیجنگ … حکومت پنجاب اور چائنا انرجی انجینئرنگ کمپنی نے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے درمیانے درجے کا پلانٹ لگانے کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔ چین کے دورے پر گئے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بیجنگ میں مختلف سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے سربراہوں اور انڈر گراوٴنڈ میٹرو حکام نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے چینی سرمایہ کاروں کا تعاون سفارتی تعلقات میں مزید مضبوطی کا باعث بنے گا، شعبہ توانائی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو تمام سہولیات اور تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت سولر سسٹم نصب کرنے کیلئے چینی سرمایہ کاروں کو نہایت آسان شرائط پر اراضی فراہم کرے گی ۔ چینی ماہرین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جدید ترین ٹرانسپوٹ سسٹم چلانے کیلئے وہ ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں ۔

Advertise

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2013. Daily update Artical & Latest News - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
Proudly powered by Blogger